728x90 AdSpace

  • Latest News

    Sunday 20 July 2014

    دعاؤں کی طلب گار مستبشرہ فاروق

    ہم جس معاشرے میں سانس لیتے ہیں اس میں ذہنی کشمکش اور دل گرفتی سے نجات نہیں۔جب دل بے سکونیوں کا شکار ہو۔نامعلوم اداسیوں نے گھیر رکھا ہو۔تو ان حالات میں چند مثبت فقرے، ،شیریں خیالات، پر لطف واقعات،کچھ رنگا رنگ اور خوش آہنگ اشعار اچانک فضا کو منور کر دیتے ہیں اور یوں کچھ لمحوں کے لیئے ہی سہی ہم اپنے ذہنی تناؤ سے کچھ نجات پا جاتے ہیں۔ جزبات دل اور احساسات لازم و ملزوم ہیں۔دل کا ہونا احساسات کی موجودگی پر دلالت کرتا ہے۔مگر آج کے مشینی دور میں شاید احساسات کہیں لا شعور کی وادیوں میں پنہاں ہیں۔اور کہیں غفلت کے دبیز پردوں میں چھپے ہوئے ہیں۔دنیا اب بہت ذیادہ مادہ پرست ہو گئی ہے اور سماج میں سابقت کا جزبہ بہت تیز ہو گیا ہے۔آج کے دور میں الیکٹرانک میڈیا کی ترقی نے جہاں سماجی رویوں کو متاثر کیا ہے وہیں اردو ادب کے بہت سے حربے الیکٹرانک میڈیا کی گود میں پہنچ گئے ہیں۔اب لوگ پڑھنے سے ذیادہ دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔لیکن یہ مسلئہ صرف اردو ادب کا ہی نہیں ہر زبان کا ہے۔مگر تحریری لفظوں کی اہمیت آج بھی ہے اور کل بھی رہے گی۔الفاظ کی کہانی انسانی ارتقا کی کہانی ہے۔الفاظ جزبات اور قلبِ انسانی کی مختلف حالتوں کا عکس ہوتے ہیں۔یہ لاشعوری احساسات کو شعوری احساسات میں بدل دیتے ہیں۔اور یوں ادب ہی کی بدولت احساسات شیرازہ بندی کے حسن سے آشنا ہو کر قلب و ذہن کے افق پر اُجالا کرتے ہیں۔تعلیمی اداروں خاص کر انجینیرئینگ یونیورسٹیوں میں ادب کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ آج ذہن بہت دور ان پگڈنڈیوں پر گامزن ہے جنکا سرا ماضی سے ملتا ہے جب میں المہندس کی ممبر منتخب ہوئی۔میں آج بھی اس وقت کے مدیراردو کی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے المہندس میں شمولیت کا شرف بخشا۔اور میں المہندس سے وابستہ ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ المہندس 2014ء کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرونے اور اس میں جدت لانے کی کوشش کی گئ ہے۔مجھے یقین ہے کہ آئندہ آنے والے شمارے مزید ہمہ گیری لائیں گے۔اور میں امید کرتی ہوں کہ احساسات کے مدوجزر میں المہندس آپکے ساتھ رہے تو یقیناً مفید ثابت ہو گا۔میں مستقبل میں اسکی کامیابی کی لیئے دعاگو رہوں گی۔
     دعاؤں کی طلب گار مستبشرہ فاروق
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    1 comments:

    Item Reviewed: دعاؤں کی طلب گار مستبشرہ فاروق Rating: 5 Reviewed By: Saad Iqbal
    Scroll to Top